جہاں بھی رشتہ لگ رہا ہے، کسی نہ کسی وجہ سے ناں ہورہا ہے، کوئی عمل یا دعا بتادیں !
آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، نیز درج ذیل وظائف میں سے کوئی بھی پڑھ سکتے ہیں:
1: مندرجہ ذیل آیت شام کو کسی بھی وقت روزانہ اکتالیس (41) مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کرکے دعا کیا کریں:
"رَبِّ اِنِّىْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ " (سورہ قصص، آیت نمبر:24)
2: نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے:
"وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَکَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه" (سورۃ الطلاق، رقم الآیۃ:2/3)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207201460
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن