بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتے میں بندش کیسے معلوم کریں؟


سوال

 میری شادی نہیں ہو رہی،  کیا میرے رشتے میں کوئی بندش ہے؟ کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ بندش ہے؟

جواب

ان  توہمات پر توجہ نہ دیں، اعمال کی طرف توجہ دیں، استعفار کی کثرت کریں،  گناہوں سے اجتناب کریں، گھر کو گناہوں کی چیزوں سے پاک کریں،  نمازوں کی باجماعت پڑھنے کا اہتمام کریں، تلاوتِ قرآنِ کریم، منزل، مسنون دعاؤں کی پابندی کریں،  اور  اللہ تعالي سے ہر فرض نماز کے بعد اور رات کے آخری حصے میں رشتے اور دیگر  ضروریات کے لیے یقین کے ساتھ دعا مانگیں۔نیز  رشتے کے انتخاب میں دین داری اور کفایت شعاری کو ترجیح دیں، اپنی حیثیت سے اونچا معیار نہ رکھیں، برابری کے خاندان میں سادگی کے ساتھ شرعی احکام کی رعایت رکھ کر نکاح کریں، ان شاء اللہ تمام مراحل آسان ہوجائیں گے۔

مزید یہ کہ رشتے کے حصول کے  لیے سورۃ الواقعہ اور سورۃ الطارق کا صبح شام پڑھنا مفید ہے، اس  لیے ان سورتوں کے پڑھنے کا  اہتمام کریں، اوردرج ذیل دعا   روزانہ (111) بار پڑھنے  کا معمول بنائیں:

"{رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ}."

اللہ رب العزت نے چاہا تو اچھا رشتہ میسر آئے گا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102168

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں