بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریح خارج ہونے کا شک ہو تو وضو کا حکم


سوال

ایک شخص کو گیس کی بیماری ہے،  وہ جب پاخانہ کرتا ہے تو  پھر تقریباً 7،  8 گھنٹے گیس نہیں ہوتی، اسی دوران وہ لوگوں کے لیے امامت کے لیے آگے ہوا، دورانِ نماز اس کو مقعد  کے قریب تحرک محسوس ہوا جیسے، ریح باقی ہو،  اس ریح نے تحرک کیا،  مگر خروج ریح کا یقین نہیں،  اب نماز کا اعادہ لوگوں پر ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جب خروجِ ریح کا یقین نہ ہو تو وضو نہیں ٹوٹا؛  لہذا امام اور مقتدی، دونوں کے ذمہ نماز لوٹانا نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 148):
"فإن الشك والاحتمال لايوجب الحكم بالنقض، إذ اليقين لايزول بالشك". فقط و الله أعلم 


فتوی نمبر : 144109200867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں