بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریح کے مریض کا اعتکاف میں بیٹھنا


سوال

کیا جس شخص کو ریح کا عارضہ لاحق ہو وہ اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے؟

جواب

جس شخص کو ریح کے خارج ہونے کا عارضہ لاحق ہو اس کا اعتکاف میں بیٹھنا شرعاً جائز ہے، البتہ اس میں تفصیل ہےوہ یہ کہ مسجد میں ریح خارج کرنے میں اختلاف ہے، بعض نے کہا ہے کہ مسجد میں خارج کرنے میں مضائقہ نہیں، اور بعض نے کہا ہے کہ جب ضرورت ہو تو مسجد سے باہر چلا جائےجیسا کہ پیشاب، پاخانہ کے واسطے جاتا ہے، اس لیے ریح خارج کرنےکے لیے بھی مسجد سے باہر جانا معتکف کے لیے جائز ہے اور جب دونوں طرف گنجائش ہےتو حسبِ موقع دونوں قولوں پر عمل کی گنجائش ہے، یعنی جب مسجد میں ریح خارج کرنے سے لوگوں کو ایذا کا احتمال ہو تو باہر چلا جائے اور جب بار بار جانے سے دقت ہو تو باہر نہ جانا بھی جائز ہے، اس طرح دونوں روایتیں جمع بھی ہو جائیں گی۔(امداد الاحکام جلد۲)

الفتاوى الهندية (5/ 321):
"واختلف في الذي يفسو في المسجد، فلم ير بعضهم بأسًا، وبعضهم قالوا: لايفسو ويخرج إذا احتاج إليه وهو الأصح، كذا في التمرتاشي".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں