بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریڈ بل کا حکم


سوال

"ریڈ بل "  ایک  انرجی ڈرنک ہے،  اس کے بارے  میں حکم مطلوب  ہے یہ حلال ہے یا حرام؟

جواب

ایک معتمد حلال تصدیقی  ادارے کے مطابق ریڈبُل (Red Bull) کا اوریجنل (Orignal) فلیور حلال ہے ، بقیہ فلیورز کے بارے میں جب تک معلومات اورتحقیقات مکمل نہ ہو جائیں، کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔

البتہ کھانے  پینے  کی وہ اشیاء جن کا حکم شریعت میں صراحتاً موجود نہ ہو ان کے بارے میں اصول یہ ہے کہ   جب تک ان میں کسی حرام چیز کے موجود ہونے  کی یقینی دلیل یا ظنِ غالب قائم نہ ہوجائے تب تک اس کو حرام نہیں کہا جائے گا، تاہم اگر  کسی بنیاد پر  اس میں شبہ پیدا ہوگیا ہو، لیکن یقینی یا ظن غالب کے درجے میں  نہ ہو تو  اس شبہ کی وجہ سے اس سے احتیاط کرنا چاہیے۔ کھانے پینے کی جو اشیاء غیر مسلم ممالک سے در آمد ہوں اور ان میں کسی وجہ سے حرام اجزاء کے ملنے کا شبہ ہو تو ان کے استعمال سے اجتناب ہی بہترہے۔

ارشاد  باری تعالی ہے:

{ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ }[الأعراف: 157]

دوسری جگہ ارشاد ہے:

{ قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ} [الأنعام: 145]

‘‘فتاوی شامی ’’ میں ہے:

"الأصل في الأشياء الإباحة."

(کتاب الاشربة.6/ 459 ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں