بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریڈ بل (Red Bull) کے کاروبار کا حکم


سوال

کیا ’’ریڈبل‘‘ کا کاروبارکرنا جائزہے؟

جواب

سنہا (S.A.N.H.A) حلال  کی تصدیق  کا معتمد ادارہ ہے، اس کی اب تک کی معلومات کے مطابق ’’ریڈبُل‘‘ (Red Bull) کا اوریجنل (Orignal) فلیور حلال ہے؛ لہذا اس کا کاروبار بھی حلال ہے۔ بقیہ فلیورز کے بارے میں اگر تحقیق سے ثابت ہوجائے کہ اس میں کوئی جز حرام/ ناپاک شامل ہے تو اس کا استعمال اور کاروبار جائز نہیں ہوگا۔ اگر کسی فلیور کے بارے میں شک ہو اور شک کی کوئی بنیاد یا معتبر وجہ ہو تو بھی اس سے اجتناب کیا جائے۔ اور اگر شک کی کوئی وجہ نہ ہو تو بلاوجہ شک نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں