بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رب ارحمہما کی جگہ رب ارحمہم پڑھنے سے نماز کا حکم


سوال

 دوران نماز اگر کوئی امام صاحب  (رب ارحمهما) کی بجائے (رب ارحهم) پڑھ لیں تو کیا اس سے نماز درست ہوگی یا نہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں  نماز میں قراءت کے دوران رب ارحمہما کی جگہ رب ارحمہم پڑھ لیا تو اس سے نماز ہو جائے گی ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ولوزاد كلمة أونقص كلمة أنقص حرفا ۔۔۔۔لم تفسد مالم يتغير المعني ."

(کتاب الصلوۃ، باب مایفسد الصلوۃومایکرہ،632/1،سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403101049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں