بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رضاعت کا رشتہ


سوال

میری  ماں نے صرف ایک بار آنٹی کی بیٹی کو دودھ پلایا، جب بچی کچھ ماہ کی تھی،  آنٹی گھر پہ نہیں تھیں اور بچی بہت رو رہی تھی تو میری ماں نے اُسے دودھ پلا دیا۔ تو کیا اُس بچی کی ہم سب بہن بھائیوں کے ساتھ رضاعت ثابت ہو گی  یا بس اُسی بچے یا بچی کے ساتھ رضاعت ہو گی جو اُس وقت میری ماں کی گود میں تھا/تھی؟ اور کیا ایک ہی مرتبہ دودھ پلانے سے بچی/بچہ رضاعت میں آ جاتا / جاتی ہے؟ اور کیا اس صورت میں اُس لڑکی کے  ساتھ نکاح جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں  جس لڑکی کو  آپ کی والدہ نے  دودھ پلایا تھا ، آپ تمام بہن بھائیوں  کے  ساتھ   اس کا رضاعت کا رشتہ ثابت ہوگیا، وہ آپ  سب بھائی بہنوں کے لیے رضاعی بہن ہے،  اورآپ یا آپ کے بھائیوں میں سے   کسی  کے لیے بھی  اس  سے نکاح کرنا جائز  نہیں   ہے۔

قال في الدر:

"(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان."

وفي الرد:

"(قوله: أي بسببه) أشار إلى أن من بمعنى باء السببية ط (قوله: ما يحرم من النسب) معناه أن الحرمة بسبب الرضاع معتبرة بحرمة النسب، فشمل زوجة الابن والأب من الرضاع لأنها حرام بسبب النسب فكذا بسبب الرضاع، وهو قول أكثر أهل العلم، كذا في المبسوط، بحر.
وقد استشكل في الفتح الاستدلال على تحريمها بالحديث؛ لأن حرمتها بسبب الصهرية لا النسب، ومحرمات النسب هي السبع المذكورة في آية التحريم، بل قيد الأصلاب فيها يخرج حليلة الأب والابن من الرضاع فيفيد حلها، وتمامه فيه، (قوله: رواه الشيخان) أشار به إلى أنه حديث، لكن فيه تغيير اقتضاه تركيب المتن وهو زيادة الفاء ووضع المضمر موضع الظاهر، وأصله: «يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب» ح وتقدم أنه يجوز رواية الحديث بالمعنى للعارف، على أن المصنف لم يقصد رواية الحديث ط (قوله: يفارق النسب الإرضاع) بنصب النسب ورفع الإرضاع ح ولعله إنما نسبت إليه المفارقة وإن كان مفاعلة من الجانبين؛ لأنه الفرع والنسب هو الأصل المعتبر في التحريم، والمفارقة غالبًا تكون من العارض ط."

(الدر مع الرد: ٣/ ٢١٣)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202201064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں