بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے شادی کرنے کا حکم


سوال

زینب نے زید کو دودھ پلایا ، اپنی حقیقی بیٹی سلمی کے ساتھ، اب آیا زید کے حقیقی بھائی جنید کا نکاح اپنے حقیقی بھائی زید کی رضاعی بہن یعنی سلمی کی حقیقی بہن کے ساتھ یعنی فاطمہ کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں جنید اور فاطمہ کا نکاح ہوسکتا ہے، ان دونوں کے درمیان حرمت نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي."

(کتاب الرضاع، ج نمبر ۱، ص نمبر ۳۴۳، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں