بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رضاعی بیٹے کے ساتھ عمرے پر جانے کاحکم


سوال

 ایک آدمی جس کے ساتھ عمرے کے لیے دادی اماں ساتھ جاتی ہے اسکے دودھ والا بیٹا بھی ہے آیا اس کے ساتھ وہ جا سکتا ہے کہ نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عورت کا اپنے رضاعی بیٹے(یعنی جس بچے نے دوسال یا زیادہ سے زیادہ ڈھائی سال کی  عمر میں  اس عورت کا دودھ پیاہو)کے ساتھ عمرے پر جانے میں کوئی حرج نہیں ہے،جاسکتی ہے ۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"أن كل من يحرم بسبب القرابة من الفرق السبع الذين ذكرهم الله عز وجل في كتابه الكريم نصا أو دلالة على ما ذكرنا في كتاب النكاح؛ يحرم بسبب الرضاعة إلا أن الحرمة في جانب المرضعة متفق عليها...أما تفسير الحرمة في جانب المرضعة فهو أن المرضعة تحرم على المرضع؛ لأنها صارت أما له بالرضاع فتحرم عليه لقوله عز وجل {وأمهاتكم اللاتي أرضعنكم} معطوفا على قوله تعالى {حرمت عليكم أمهاتكم وبناتكم}  فسمى سبحانه وتعالى المرضعة أم المرضع وحرمها عليه، وكذا بناتها يحرمن عليه سواء كن من صاحب اللبن أو من غير صاحب اللبن من تقدم منهن ومن تأخر؛ لأنهن أخواته من الرضاعة وقد قال الله عز وجل {وأخواتكم من الرضاعة}  أثبت الله تعالى الأخوة بين بنات المرضعة وبين المرضع والحرمة بينهما مطلقا من غير فصل بين أخت وأخت، وكذا بنات بناتها وبنات أبنائها وإن سفلن؛ لأنهن بنات أخ المرضع وأخته من الرضاعة، وهن يحرمن من النسب كذا من الرضاعة."

(کتاب الرضاع،ج:4،ص:2،ط:دارالکتب العلمیہ)

وفیہ ایضاً:

"(وأما) النوع الرابع وهو ذوات المحرم بلا رحم فحكمهن حكم ذوات الرحم المحرم وقد ذكرناه والأصل فيه قول النبي - عليه الصلاة والسلام - «يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب»."

(کتاب الاستحسان،ج:5،ص:121،ط:دارالکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100967

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں