بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رضاعی بہن اور رضاعی ماں سے پردہ


سوال

رضاعی ماں سے پردہ کرنا چاہیے یا نہیں؟ اسی طرح رضاعی بہن، خالہ، پھوپھی سے پردہ کرنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

رضاعی ماں حقیقی ماں کی طرح محرم ہوتی ہے، اس سے پردہ کرنا ضروری نہیں ہوتا، یہ ہی حکم رضاعی بہن، رضاعی خالہ اور رضاعی پھوپھی سے پردے کا ہے،  البتہ رضاعی بہن اور جوان ساس سے بے تکلفی سے احتراز کرنا ضروری ہے ا ور   ان کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنا بھی درست نہیں۔(اصلاح الرسوم)

سنن ابن ماجه ت الأرنؤوط (3/ 119):
"عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108201662

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں