بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رضاعت کی ایک صورت کا حکم


سوال

ایک بہن نے اپنے بھائی کو دودھ  پلایا ہے،  کیا اس بھائی کی اولاد کی شادیاں دوسری بہنوں/بھائیوں کی اولاد سے ہو سکتی ہے ؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں جس بہن نے بھائی کو دودھ پلایا ہے اُس بہن کی اولاد سے مذکورہ بھائی کی اولاد کی شادی نہیں ہو سکتی؛ کیوں کہ مذکورہ بھائی کی اولاد اور مذکورہ بہن کی اولاد آپس میں چچا/پھوپھی،   بھتیجے/بھتیجی  بن گئے، اور ان کا آپس میں نکاح کرنا حرام ہے،  دیگر بہن بھائیوں کے بچوں سے اس بھائی کی اولاد کا  نکاح ہو سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201577

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں