بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رات میں زوال کاحکم


سوال

کیا رات میں زوال کا وقت ہوتا ہے؟

 

جواب

دن میں جب سورج عین سرپرہو اسے" استواء" کہتے ہے،اس کے بعدجب سورج ڈھل جائے تواسے" زوال "کہتے ہیں ،زوال یعنی سورج ڈھل جانے کے بعد نمازپڑھنا جائز ہوجاتاہے ،زوال کا تعلق دن سے ہے،رات سے نہیں ،لہذارات میں زوال کاوقت نہیں ہوتا۔

فتاوی شامی میں ہے:

ولا يخفى أن زوال الشمس إنما هو عقيب انتصاف النهار بلا فصل، وفي هذا القدر من الزمان لا يمكن أداء صلاة فيه."

(کتاب الصلوۃ، ج:1، ص:371، ط : دار الفکر بیروت)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144411100998

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں