رات کے وقت قربانی کرنا کیسا ہے ؟
واضح رہے کہ اندھیرے میں قربانی کرنا مکروہ ہے کیونکہ اندھیرے کی وجہ سے ذبح میں جن رگوں کو کاٹنا ضروری ہے، اس میں غلطی کا احتمال ہوتا ہے۔ تاہم آج کل تقریباً ہر جگہ بجلی کا انتظام ہے لہذا رات میں اگر روشنی کا بہتر انتظام ہو اور جانور کی رگیں کٹنے میں کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ ہو تو پھر رات میں قربانی کرنا مکروہ نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
(وكره) تنزيها (الذبح ليلا) لاحتمال الغلط(۶ / ۳۲۰، سعید) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200307
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن