بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رات میں جھاڑو لگانا، کنگھی کرنا اور شیشہ دیکھنا کیسا ہے؟


سوال

رات میں جھاڑو لگانا ,شیشہ دیکھنا ,کنگھی کرنا کیسا ہے?

جواب

1.جھاڑو لگانا دن میں بھی جائز ہے اورشام یا رات میں بھی جائز ہے، چوبیس (۲۴) گھنٹے میں سے کسی بھی وقت جھاڑو لگانے کی کوئی ممانعت شریعتِ مطہرہ کی رو سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی کسی خاص وقت میں جھاڑو لگانے سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ یا وہم رکھنا درست ہے، نیز شام یا رات کے اوقات میں کنگھی کرنایا آئینہ دیکھنابھی جائز ہے ،  شرعاً کوئی ممانعت نہیں۔ اس طرح کے جتنے وہم عوام کے درمیان مشہور ہیں، ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔

-اغلاط العوام ، ص:102،ط:ادارۃ المعارف کراچی۔

-امدادالفتاویٰ، مسائل شتی ، جلد چہارم ، ص:370۔ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200285

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں