بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رات دس بجے مرغ بانگ دے تو کیا کرے؟


سوال

رات کو 10بجے مرغ  اذان دے تو کیسا ہوتا ہے؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مرغ کی بانگ سنو تو اللہ تعالی سے اس کے فضل کا سوال کرو؛ اس لیے کہ (اس کا بانگ دینا اس بات کی علامت ہے کہ)اس نے فرشتے کو دیکھا ، لہذا  مرغ جس وقت بھی بانگ دے تو اللہ تعالیٰ سے اُس کے فضل کا سوال کرنا چاہیے۔

مرغا  معمول کے اوقات کے علاوہ کسی وقت اذان دے تو بھی اسے ذبح کرنا یا اس سے بدشگونی لینا درست نہیں ہے، یہ مرغا بھی  عام مرغوں کی طرح ہے۔ اِن باتوں میں اُلجھنے یا پریشان ہونے کی بجائے بامقصد کاموں میں مشغول ہونا چاہیے۔ 

حدیث شریف میں ہے:

"عن أبى هريرة أن النبي  صلى الله عليه وسلم قال: « إذا سمعتم صياح الديكة فاسألوا الله من فضله؛ فإنها رأت ملكاً وإذا سمعتم نهيق الحمار فتعوذوا بالله من الشيطان فإنها رأت شيطاناً»."

(8/85 ط: دار الجيل بيروت + دار الأفاق الجديدة ـ بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200783

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں