بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

راستہ میں گزرتے ہوئے شخص کے ہاتھ لگنے سے موبائل ٹوٹنے کی صورت میں تاوان کا حکم


سوال

 ہوا کچھ اس طرح کہ ایک طالب علم فون پر بات کر رہا تھا تبھی دوسرا طالب علم اس کے پاس سے گزرتا ہے، اور اس کا ہاتھ بات کرنے والے طالب علم کے ہاتھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے فون زمین پر گر گیا اور موبائل کی اسکرین ٹوٹ گئی ، اب سوال یہ ہے کہ اسکرین موبائل میں کون ڈلوائے گا؟یا پھر آدھی آدھی قیمت ڈال کر اس کو درست کرائے جو بھی صورت ہے،  معتبر کتاب کا حوالہ دے کر جواب مرحمت فرمائیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک طالب علم کا ہاتھ دوسرے طالب علم کے ہاتھ پر لگنے سے دوسرے طالب علم کے ہاتھ سے موبائل گر گیا تو اس میں دونوں کا قصور ہے کیوں کہ ایک نے بے احتیاطی کی اور دوسرے نے مضبوطی سے نہیں پکڑا ، لہذا دونوں مل کر رضامندی سے آپس میں صلح کی کوئی صورت بنا لیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"المتسبب لا يضمن إلا إذا تعدى كوضع الحجر في الطريق".

(مسائل شتی، ج:6، ص:747، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں