بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کیسے حاصل کی جائے؟


سوال

عشق مولا اور رسول کیسے حاصل کرسکتےہیں؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا اصلی تقاضہ یہ ہے کہ  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے مطابق زندگی گزاری جائے،  لہذا اپنی مکمل زندگی ، آپ   صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے مطابق گزاریں، جن چیزوں کا شریعت نے حکم دیا ہے، ان کو بجالائیں، جن سے منع کیا ان سے اجتناب کریں، اور رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا مستقل مطالعہ رکھیں، اس  کے   ساتھ   کثرت سے درود شریف  و استغفار کا اہتمام کریں، نیز نماز پورے اہتمام سے سنت و وتر کے ساتھ ادا کریں، نیز قرآن مجید کی تلاوت کا معمول بنائیں، اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّٰهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ}[آلِ عمران: 31]

ترجمہ: آپ فرمادیجیے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو تم لوگ میرا اتباع کرو، خداتعالیٰ تم سے محبت کرنے لگیں گے اور  تمہارے سب گناہوں کو معاف کردیں گے اور اللہ تعالیٰ بڑے معاف کرنے والے  بڑے عنایت فرمانے والے ہیں۔ (بیان القرآن، حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ)

فقط واللہ اعلم

نیز  اس موضوع  پر مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کے ترجمان رسالہ ماہنامہ بینات میں شائع شدہ  مضمون ملاحظہ کیجیے:

محبتِ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے عملی تقاضے اور ہماری غفلت


فتوی نمبر : 144212202239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں