بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رقص کی کون سی کیفیت حرام نہیں ہے؟


سوال

 رقص کی کون سی کیفیت حرام نہیں ہے؟ 

جواب

جسم کے مختلف اعضاء سے سرزد ہونےوالے تھرکنے اور لچکنے کی کیفیت کا نام رقص ہے،  رقص بلا شبہ حرام وناجائز ہے، مذہب اسلام میں رقص کی  کسی کیفیت کی  اجازت نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"استماع صوت الملاهي معصیة، والجلوس علیها فسق، والتلذذ بها کفر۔ واستماعه کالرقص والسخریة والتصفیق - إلی قوله - وغیر ذٰلک حرام."

(كتاب الحظر و الإباحة، فصل في البيع، ج:٦، ص:٣٩٥، ، ط:سعيد)

تكملة شرح فتح القديرمیں ہے:

" قوله: ودلت المسئلة علی أن الملاهي کلها حرام حتی التغني بضرب القضیب؛ لأن محمدًا رحمه اللّٰہ أطلق اسم اللعب والغناء بقوله: فوجد ثمة اللعب والغناء، فاللعب وهو اللهو حرام، کذا في العنایة۔ وهذا القدر من التعلیل کاف في بیان دلالة المسئلة علی أن الملاهي کلها حرام، هو الصحیح المختار عندي."

(کتاب الکراهیة، فصل في الأکل والشرب،  ج: ۱۰، ص: ۱۵، ط: دارالفكر بیروت)

فتاوی شامی میں ہے:

"قوله: ”ومن یستحل الرقص قالوا بکفرہ“ : المراد به التمایل والخفض والرفع بحرکات موزونة کما یفعله بعض من ینتسب إلی التصوف، وقد نقل فی البزازیة عن القرطبي إجماع الأئمة علی حرمة ھذا الغناء وضرب القضیب والرقص، قال: ورأیت فتوی شیخ الإسلام جلال الملة والدین الکرماني أن مستحل ھذا الرقص کافر، وتمامه في شرح الوھبانیة، ونقل في نور العین عن التمھید أنہ فاسق لا کافر."

( کتاب الجھاد، باب المرتد ج:٤، ص:٢٦٠، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410100307

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں