بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رقیب الرحمن نام رکھنا


سوال

"رقیب الرحمان"  نام رکھنا کیسا ہے؟  کیا "رقیب الرحمن"  نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

 رقیب کے مختلف معانی  ہیں:

(1) ایسا نگہبان جس کی نگاہ سے کچھ پوشیدہ نہ ہو۔ (2) محافظ۔ (3) نگرانی کرنے والا۔ (4) چوکیدار۔

لہذا آخری تین معانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے بچے کا نام "رقیب" یا ’’ رقیب الرحمان‘‘  رکھنا درست ہے۔ 

یاد رہے کہ اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے "رقیب"   بھی ہے، اس وقت متعینہ طور پر اس کا معنٰی ہے: "ایسا نگہبان جس کی نگاہ سے کچھ پوشیدہ نہ ہو"۔

 المعجم الوسيط :

"الرَّقِيبُ : من أسماءِ الله الحسنَى، وهو الحافِظُ الذي لايغيبُ عَنه شيءٌ.
و الرَّقِيبُ من يلاحِظُ أمْرًا مًّا.
و الرَّقِيبُ الحارسُ.
و الرَّقِيبُ الحافِظُ.
و الرَّقِيبُ من الجيش: الطليعةُ.
و الرَّقِيبُ أمين أصحاب الميسر يرعَى حُدودَ اللعب.
و الرَّقِيبُ الثالِثُ من سهام المَيْسِر.
و الرَّقِيبُ من يراجع الكتب والصحفَ قبل نشرها ليحذِف منها ما يخالف الآدابَ، أو سياسةَ الحكومة. والجمع : رُقَبَاء."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200907

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں