بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رقم صدقہ کرتے وقت کیا کیا نیت کی جا سکتی ہے؟


سوال

میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے%8 غریبوں کے لیے نکالتا ہوں، جس طرح ہم مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جاتے وقت اعتکاف کی نیت کرلیں تو نماز کا ثواب تو ملنا ہی ہوتا ہے، اعتکاف کا ثواب ساتھ مفت میں مل جاتا ہے، اسی طرح کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ جب میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے%8نکالوں تو اس کی نیت کرلوں اور مجھے ثواب زیادہ ملے؟

جواب

اگر آپ ہر مہینے اپنی تنخواہ میں سے کچھ رقم صدقہ کرتے ہیں تو اگر رشتہ داروں میں غرباء ہوں تو اس میں کوشش کریں کہ وہ رقم اپنے قریبی رشتہ داروں یا نیک لوگوں پر خرچ کریں؛ کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رشہ داروں اور نیک لوگوں پر خرچ کرنے کی ترغیب فرمائی ہے، ان پر خرچ کرنے میں ثواب زیادہ ہے۔

حدیث شریف میں یہ بھی آیا کہ آدمی کو اپنے زیرِ کفالت افراد پر خرچ کرنے سے ابتداء کرنی چاہیے۔

عیال دار ضرورت مند رشتہ داروں پر خرچ کرنے سے بھی دُگنا ثواب حاصل ہوتا ہے، ایک ثواب صدقہ کا اور دوسرا صلہ رحمی کا۔

بہتر ہے کہ مرحومین کے ایصالِ ثواب کی نیت بھی کر لیں، اس سے مرحومین کو بھی ثواب حاصل ہو جائے گا۔

العرف الشذی میں ہے:

"قوله: (‌لا ‌يأكل ‌طعامك إلا إلخ) أي في الصدقة على المسلم التقي زيادة الأجر والثواب."

(کتاب الزھد، باب ما جاء فی صحبۃ المومن، جلد:4، صفحہ: 44، طبع:دار التراث العربی)

صحيح البخاري ميں هے:

"عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «اليد العليا خير من اليد السفلى، وابدأ ‌بمن ‌تعول، وخير الصدقة عن ظهر غنى، ومن يستعفف يعفه الله، ومن يستغن يغنه الله."

(كتاب الزكوة، باب لا صدقة إلا عن ظهر غنى، جلد:2، صفحه: 112، طبع: السلطانيه)

مشکا ۃ المصابیح میں ہے:

"وعن سلمان بن عامر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الصدقة على المسكين صدقة وهي على ذي الرحم ثنتان: صدقة وصلة ". رواه أحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي".

(کتاب الآداب،باب افضل الصدقۃ، جلد:1، صفحہ:604، طبع: المکتب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں