بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش سے رقم کی وصولی اور منتقلی پرلی جانے والی اضافی رقم کا حکم


سوال

میں jazzcash our esy paisa کا کام کرتا ہوں اور لوگ مجھ سے ان اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے یوٹیلیٹی بلز، رقم نکلوانے اور بھیجنے کے لیے آتے ہیں تو میں ان سے بلز کی ادائیگی اور 1000 رقم نکلوانے اور بھیجنے پر 20 روپے اضافی چارجز وصول کرتا ہوں، کیا میرے لیے یہ اضافی چارجز وصول کرنا جائز ہے یا نہیں!

نوٹ:  کمپنی مجھے بہت کم نفع دیتی ہے اس لیے بطور نفع کے میں گاہک سے یہ اضافی چارجز وصول کرتا ہوں اور مارکیٹ میں بھی سب دوکاندر اضافی چارجز وصول کرتے ہیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں رقوم کی منتقلی پر کمپنی کی جانب سے جب  کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی اور کمپنی اپنے نمائندہ کو مقررہ شرح کے مطابق نفع بھی دیتی ہے اور ان کو کسٹمر سے زائد رقم  وصول نہ  کرنے کا پابند بھی کرتی ہے تو اس صورت میں کمپنی کے نمائندوں کے لیے کسٹمر سے زائد رقم وصول کرنا شرعاً ناجائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں