بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رقم کی عدم ادائیگی پرتیس ہزار کی موٹرسائیکل پچیس میں واپس خریدنا


سوال

 ایک موٹرسائیکل دو مہینے اجل میں  اسے  30000  میں بیچ دیا،  جب دو مہینے مکمل ہوئے  تو  اس کے  ساتھ  رقم نہیں تھی تو    اسے یہ موٹرسائیکل  25000 میں خریدنا جائز ہے ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں دو ماہ کی مدت پر تیس ہزار روپے میں فروخت کیے گئے موٹر سائیکل کو  مذکورہ مدت پر رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر، پچیس ہزار میں واپس خریدنا جائز نہیں ہے۔ البتہ مشتری  اگر موٹر سائیکل کی قیمت نہیں دے سکتا اور وہ اس معاملہ پر پشیمان ہے تو  پھر آپس کی رضامندی سے جس قیمت پر فروخت کیا گیا ہے اسی قیمت پر  اِقالہ کر لیا جائے تو جائز ہے۔

 اقالہ کرنے  پر  حدیث شریف  میں فضیلت  وارد ہوئی ہے کہ جو کسی مسلمان کی رعایت کرتے ہوئے اپنا سودا ختم کرتا ہے تو اللہ اس کی کوتاہیوں کو قیامت کے دن ختم کردیں گے۔ نیز اقالہ کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے تین دن کے اندر معاملہ ختم کرنا شرط نہیں ہے، بلکہ تین دن کے بعد بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

حدثنا زياد بن يحيى أبو الخطاب قال: حدثنا مالك بن سعير قال: حدثنا الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أقال مسلما، أقاله الله عثرته يوم القيامة»

(سنن ابن ماجہ، باب الإقالة، ج: 2، صفحہ: 741، رقم الحدیث: 2199، ط:  دار إحياء الكتب العربية - فيصل عيسى البابي الحلبي)

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

(قوله: هي فسخ في حق المتعاقدين بيع في حق ثالث) ، وهذا عند أبي حنيفة إلا إن تعذر جعلها فسخا بأن ولدت المبيعة بعد القبض أو هلك المبيع فإنها تبطلويبقى البيع على حاله أطلقه فشمل ما إذا كان قبل القبض أو بعده، وروي عن أبي حنيفة أنها فسخ قبل القبض بيع بعده كذا في البدائع. (قوله: و تصح بمثل الثمن الأول وشرط الأكثر أو الأقل بلا تعيب، وجنس آخر لغو، ولزمه الثمن الأول)

(کتاب البیع، باب الإقالة، ج: 6، صفحہ: 11 و112 و113، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201590

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں