بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رنگ کے ذریعہ ختنہ کا حکم


سوال

جدید میڈیکل فیلڈ میں رنگ کے ذریعے ختنے کا کیا حکم ہے،جب  کہ اس میں ختنہ کے دوران  خون نہیں بہتاہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ طریقہ پر ختنہ کرنے سے مقررہ  اضافی چمڑی  کٹ جاتی ہو،تو  اس سے ختنہ کی سنت ادا ہوجائے گی، خون بہانا شرط نہیں زائد چمڑی کا کٹنا ضروری ہے۔

تبیین الحقائق میں ہے:

"الأصل أن إيصال الألم إلى الحيوان لا يجوز شرعا إلا لمصالح تعود عليه، وفي الختان إقامة السنة، وتعود إليه أيضا مصلحته."

(كتاب الخنثي، ٢٢٧/٦، ط:المطبعة الكبرى الأميرية)

الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"الختان والختانة لغة الاسم من الختن، وهو قطع القلفة من الذكر، والنواة من الأنثى، كما يطلق الختان على موضع القطع يكون ختان الذكور بقطع الجلدة التي تغطي الحشفة، وتسمى القلفة، والغرلة، بحيث تنكشف الحشفة كلها . . . ويستحب ختانه في الصغر إلى سن التمييز لأنه أرفق به؛ ولأنه أسرع برءا فينشأ على أكمل الأحوال."

(حرف الخاء، ٢٩/١٩، ط:دارالسلاسل)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505100805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں