بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رعنین اور راعنین نام رکھنا


سوال

 رعنین یا راعنین لڑکی کا نام رکھنا کیساہے؟

جواب

’’رعنین‘‘ تو عربی میں کوئی صیغہ نہیں البتہ ’’راعنین‘‘ راعن کی جمع ہے جس کے معنی ہیں:ناسمجھ،اوچھی باتیں کرنے والا،لہذا اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے،دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ کی ویب سائٹ پرتحقیق شدہ  اسلامی ناموں کی فہرست موجود ہے بہتر یہ ہے کہ اس میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

لسان العرب میں ہے:

"والرعونة: الحمق والاسترخاء. رجل أرعن وامرأة رعناء بينا الرعونة والرعن أيضا، وما أرعنه، وقد رعن، بالضم، يرعن رعونة ورعنا. وقوله تعالى: لا تقولوا راعنا وقولوا انظرنا

؛ قيل: هي كلمة كانوا يذهبون بها إلى سب النبي، صلى الله عليه وسلم، اشتقوه من الرعونة....."

(فصل الراء،ج13،ص182،ط؛دار صادر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409100828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں