بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک کے نظام الاوقات کے صفحہ / کلینڈر پر سحر و افطار کی دعائیں لکھنا


سوال

رمضان المبارک کے نظام الاوقات کے صفحہ پر سحر و افطار کی دعائیں لکھنا کیسا ہے ؟

جواب

رمضان البارک کے نظام اوالاوقات کے صفحہ میں سحر و افطار کی دعائیں لکھنا  درست ہے ، البتہ ایسے صفحے یا کلینڈر وغیرہ  کا احترام ضروری ہے ، ان کو زمین پر گرنے وغیرہ سے  محفوظ  رکھاجائے ، جہاں بے ادبی کا گمان  ہو، وہاں لکھنے سے احتیاط کی جائے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

’’ولو كتب القرآن على الحيطان و الجدران، بعضهم قالوا: يرجى أن يجوز، و بعضهم كرهوا ذلك مخافة السقوط تحت أقدام الناس، كذا في فتاوي قاضيخان‘‘.

( الباب الخامس في آداب المسجد، و ما كتب فيه شيئ من القرآن، أو كتب فيه اسم الله تعالى، ٥/ ٣٢٣، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں