بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں سحری کرنا نیت کے قائم مقام ہے


سوال

رمضان کے روزے کی سحری کی، مگر نیت کرنابھول گیا،اور سوگیاتوروزہ ہوجائے گا؟ دل میں باربار خیال آیاکہ روزے کی نیت نہیں کی تو کچھ کھالو؟

جواب

رمضان میں سحری کرنا نیت کے قائم مقام ہے لہذاجب آپ نے سحری کرلی تو آپ کا روزہ شروع ہوگیا زبان سے نیت کرنا ضروری نہیں ہے   البتہ اگر  زبان سے بھی نیت کیا جاوے تو یہ مستحب ومستحسن ہوگا۔ واللہ اعلم

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والنية معرفته بقلبه أن يصوم كذا في الخلاصة، ومحيط السرخسي. والسنة أن يتلفظ بها كذا في النهر الفائق. ثم عندنا لا بد من النية لكل يوم في رمضان كذا في فتاوى قاضي خان. ‌والتسحر في رمضان نية ذكره نجم الدين النسفي."

(کتاب الصوم،باب في تعریفہ وتقسیمہ،ج:1،ص:215،ط:دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں