بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں حیض کا خون فجر کے بعد بند ہونے کی صورت میں روزہ کی نیت کرنا


سوال

اگر حیض کا خون فجر کی اذان کے کچھ گھنٹوں بعد رک جائے تو غسل کر کے روزہ رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

اگر عورت حیض کی حالت میں تھی، اور رمضان المبارک میں صبح صادق کے بعد ماہواری سے پاک ہوئی   تو اس کے لیے  سورج غروب ہونے تک کھانا پینا درست نہیں ہوگا، روزہ داروں کی طرح رہنا ضروری ہوگا، یہ بھوکا پیاسا رہنا رمضان المبارک کے احترام اور صائمین سے تشبہ (روزہ داروں کی مشابہت) کی وجہ سے ہے، لیکن  اس کے لیے اس دن روزہ کی نیت کرنا درست نہیں ہے اور اس دن کے روزہ کی قضا لازم ہوگی۔

البحر الرائق (2/ 313):

(قوله: ولو قدم مسافر أو طهرت حائض أو تسحر يظنه ليلاً والفجر طالع أو أفطر كذلك والشمس حية أمسك يومه وقضى ولم يكفر كأكله عمداً بعد أكله ناسياً ونائمة ومجنونة وطئتا)؛ لما قدمنا أن كل من صار أهلاً للزوم ولم يكن كذلك في أول اليوم فإنه يجب عليه الإمساك؛ لأنه وجب قضاء لحق الوقت؛ لأنه وقت معظم وإنما وجب القضاء على المسافر والحائض لما تقدم أن أصل الوجوب ثابت عليهما وإنما المتأخر وجوب الأداء، بخلاف الصبي إذا بلغ والكافر إذا أسلم فإنه وإن وجب عليها الإمساك أيضاً لم يجب القضاء لعدم الوجوب في حقهما أول الجزء من اليوم كما بيناه، وكذا لو تسحر وهو يظن بقاء الليل فبان خلافه أو أفطر ظاناً زوال اليوم فبان خلافه وجب الإمساك قضاء لحق الوقت بالقدر الممكن أو نفياً للتهمة ووجب القضاء أيضاً".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 408):

"(كمسافر أقام وحائض ونفساء طهرتا ومجنون أفاق ومريض صح) ومفطر ولو مكرهاً أو خطأ (وصبي بلغ وكافر أسلم وكلهم يقضون) ما فاتهم (إلا الأخيرين) وإن أفطرا لعدم أهليتها في الجزء الأول من اليوم وهو السبب في الصوم لكن لو نويا قبل الزوال كان نفلاً فيقضي بالإفساد كما في الشرنبلالية عن الخانية".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں