بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں فجر کی اذان کے فورًا بعد سنت ادا کرنا


سوال

رمضان میں سنت اذان کے فورًا بعد پڑھ  سکتے ہیں یا کچھ  تاخیر کریں?

جواب

رمضان میں فجر  کی اذان اگرچہ جلدی ہوتی ہے، لیکن فجر کا وقت داخل ہونے کے بعد ہی دی جاتی ہے، لہٰذا رمضان المبارک میں فجر کی اذان کے فوراً بعد بھی سنت ادا کرنا درست ہے۔ اگر سائل کے ذہن میں صبح صادق کے لیے 15 اور 18 ڈگری کے فرق کا اختلاف ہے، تو واضح رہے کہ جمہور کے ہاں راجح 18 ڈگری کا قول راجح ہے، اور اسی پر ہمارے ہاں عمل ہے، لہٰذا اس کے مطابق فجر کا وقت داخل ہوجانے کے بعد بلاتردد فجر کی سنتیں ادا کرنے کی اجازت ہے۔

البتہ فرض سے پہلے کی سنتِ مؤکدہ یا بعد کی سنتِ مؤکدہ میں افضل یہ ہے کہ فرض اور سنتوں کے درمیان دنیاوی بات چیت یا دنیا کا کوئی کام کرکے فاصلہ نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں