بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہِ رمضان میں ہوٹلوں کو کھلا رکھنا


سوال

رمضان المبارک میں ہوٹل کھلا رکھنا کیسا ہے؟

جواب

رمضان المبارک  کے احترام میں روزے کے اوقات میں ہوٹلوں  کا بند رکھنا ضروری ہے، روزے کے اوقات میں ہوٹل کھولنا اسلامی حمیت کے  خلاف ہے۔

فتاویٰ رحیمیہ میں ہے:

"(سوال ۲۶۲)ماہ رمضان المبارک میں دن کو ہوٹل کھولنا کیساہے ؟ ہوٹل میں بلا تفریقِ  مذہب و ملت ہر قسم کے لوگ آتے ہیں، اگر کھلی  رکھنا ناجائز ہو تو کیا صرف غیر مسلموں کے  لیے کھول سکتے ہیں ؟  بینوا توجروا۔
(الجواب)ماہِ  رمضان المبارک کے احترام کی خاطر دن کے وقت کھانے پینے کی ہوٹل بند رکھنا ضروری ہے ، کھانے پینے والے خواہ کسی بھی مذہب کے ہوں۔"

فقط و اللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144208200435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں