بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کی خبر سے متعلق حدیث


سوال

کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ رمضان کی تاریخ کی خبر جو کوئی پہلے دے گا،  اس پر دوزخ کی آگ حرام ہے؟

جواب

رمضان کی سب سے پہلے دوسروں کو خبر دینے سے متعلق جو فضیلت عوام میں مشہور ہے کہ ”جس نے سب سے پہلے رمضان المبارک کی خبردی اس پر دوزخ کی آگ حرام ہے“ ، یہ  بات  احادیث پر لکھی گئی کتب میں بھی نہیں ملتی، اس لیے  اس کی نسبت  رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست نہیں ہے،   رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کسی بات کو غلط منسوب کرنا یعنی جو بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی،  اس کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے، بڑا سخت گناہ ہے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144205200477

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں