بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کی ستائیسویں تاریخ کو قربانی کرنے کا حکم


سوال

رمضان کی  ستائیسویں پر صدقہ یعنی قربانی جائزہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں صدقہ کسی بھی دن کرنا جائز ہے، اس میں کوئی بھی ممانعت نہیں ہے، تاہم ستائیسویں رمضان کو مختص کرکےقربانی وغیرہ کرنے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے،اور نہ  ہی سلفِ صالحین سے ثابت ہے، لہذا مذکورہ دن کو خاص کرکےقربانی کرنا دین میں اپنی طرف سے اضافہ کرنے کے مترادف ہوگا، حدیث شریف میں اس کو " شرّ الامور" قراردیاگیا ہے، جس سے احترازکرنا ضروری ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم … وشر الأمور محدثاتھا وکل بدعة ضلالة."

(مسند احمد بن حنبل،رقم الحدیث: 14376، ج:3، ص:310، ط: دار الكتب العلمية)

معارف السنن میں ہے:

"اتفق الخطابي والطرطوشي والقاضي عیاض علی المنع، وقولهم أولیٰ بالاتباع حیث أصبح مثل تلك المسامحات والتعللات مثاراً للبدع المنکرۃ والفتن السائرۃ الخ."

(معارف السنن ، کتاب الطهارۃ ، باب التشدید فی البول، ج:، ص:265، ط:ايج ايم سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100537

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں