بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کا چاند دیکھ کر کیا پڑھا جائے؟


سوال

رمضان کا چاند دیکھ کر ہمیں کیا پڑھنا چاہیے ؟

جواب

جب بھی نیا چاند دیکھے تو یہ دعا پڑھے:

"اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰى، رَبِّيْ وَرَبُّكَ اللّٰه."

ترجمہ:’’ اے اللہ! اسے تو ہمارے اوپر برکت اور ایمان اور سلامت اور اسلام کے ساتھ اورا ن اعمال کی توفیق کے ساتھ نکلا ہوا رکھ جو تجھے پسند ہیں اور جن سے تو راضی ہے، اے چاند! میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔‘‘

(سنن الترمذي، 5/504، مصر)، (المعجم الكبير للطبراني، 12/356، قاھرۃ)، (الحصن الحصین، 250، غراس)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102635

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں