بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کا قضاء روزہ توڑنے کی صورت میں کتنی قضائیں لازم ہوں گی؟


سوال

آج میں نے روزے کی قضا رکھی،لیکن وہ کسی عذر کی وجہ سے توڑ دی، تو اس روزے کی قضاء میں ایک روزہ رکھنا ہوگا یا دو روزے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ قضاء روزہ بلاعذر توڑناجائز نہیں ہے،البتہ اگر توڑدیاتو رمضان کے فرض روزے کی قضاء کے طور پر صرف ایک ہی روزہ  رکھنالازم ہے،رمضان کے روزے کی الگ قضاء اور قضاء روزے کو توڑنے کی وجہ سے ایک علیحدہ  قضاء رکھنالازم نہیں ہے۔

بدائع الصنائعمیں ہے:

"وأما حكم فساد الصوم: ففساد الصوم يتعلق به أحكام بعضها يعم الصيامات كلها، وبعضها يخص البعض دون البعض، أما الذي يعم الكل: فالإثم إذا أفسد بغير عذر لأنه أبطل عمله من غير عذر وإبطال العمل من غير عذر حرام، لقوله تعالى: ولا تبطلوا أعمالكم."

(ص:٩٤،ج:٢،کتاب الصوم،فصلی فی حکم فساد الصوم،ط:دار الكتب العلمية)

وفيه ايضا:

"وأما وجوب القضاء فأما الصيام المفروض: فإن كان الصوم متتابعا كصوم الكفارة والمنذور متتابعا فعليه الإستقبال لفوات الشرائط وهو التتابع، ولو لم يكن متتابعا كصوم قضاء رمضان والنذر المطلق عن الوقت والنذر في وقت بعينه فحكمه أن لا يعتد به عما عليه ويلحق بالعدم، وعليه ما كان قبل ذلك في قضاء رمضان والنذر المطلق وفي المنذور في وقت بعينه، عليه قضاء ما أفسد."

(ص:١٠٢،ج:٢،کتاب الصوم،فصلی فی حکم فساد الصوم،ط:دار الكتب العلمية)

مجمع الأنهر في شرح ملتقي الأبحر  میں ہے:

"(ولا كفارة بإفساد صوم ‌غير ‌رمضان) ؛ لأنه لم يهتك حرمة الشهر فعلى هذا لا تلزم الكفارة على قضاء رمضان (ويجب ‌القضاء فقط) بغير كفارة."

(ص:٢٤١،ج:١،کتاب الصوم،باب موجب الفساد،ط:دار إحياء التراث)

تبيين الحقائق  میں ہے:

"لو شرع في الحج بنية الفرض ثم تبين له أنه أدى الفرض لزمه المضي فيه وإن أفسده وجب عليه قضاؤه بخلاف الصوم والصلاة حيث لا يلزمه بالشروع فيهما ‌مسقطا وإنما يلزمه بالشروع فيهما ‌ملتزما."

(ص:٧٩،ج:٢،کتاب الحج،باب الإحصار،ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144507100439

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں