بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’رملہ‘‘ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم


سوال

’’رملہ‘‘ نام کا مطلب کیا ہے  اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’رملہ‘‘ عربی زبان میں ’’ریت‘‘ کو کہتے ہیں۔ ’’رملہ‘‘ ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے، نیز ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نام بھی "رملہ" ہے؛ اس لیے یہ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ  برکت ہے۔ جو  نام کسی صحابی رضی اللہ عنہ یا صحابیہ رضی اللہ  عنہا سے منسوب ہو ، اور رسول اللہ ﷺ نے اسے تبدیل نہ کیا ہو،  اس کے معنیٰ  کی طرف توجّہ  دینے کی ضرورت نہیں، کیوں  کہ کسی نام کے باسعادت اور بابرکت ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف منسوب ہو۔

الطبقات الكبرى ط العلمية (8/ 328):

"رملة" وتكنى أم ثابت بنت الحارث. وهو الْحَارِث بْن ثَعْلَبَة بْن الْحَارِث بْن زَيْد بن ثعلبة بن غنم بن مالك بن النجار. وأمها كبشة بنت ثابت بن النعمان بن حرام بن عمرو بن زيد مناة بن عدي بن عمرو بن مالك بن النجار. تزوجها مُعَاذ بْن الْحَارِث بْن رفاعة بْن الْحَارِث بْن سواد بْن مالك بْن غنم بْن مالك بن النجار. أسلمت رملة وبايعت رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ."

تاج العروس (29/ 97):

’’ر م ل

الرَّمْلُ: م مَعْرُوفٌ، مِن التُّرابِ، وَاحِدُهُ رَمْلَةٌ كَمَا فِي المُحْكَمِ، وَقَالَ غيرُه: القِطْعَةُ مِنْهَا رَمْلَةٌ، وَبهَا سُمِّيَتْ رَمْلَةُ ابْنةُ أبي سُفْيانَ أُمُّ المُؤْمِنين أُمُّ حَبِيبَةَ، زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيه وسَلَّم، ورَضِيَ عَنْهَا، وأُمُّها صَفِيَّةُ ابنةُ أبي العَاصِ، عَمَّةُ عُثْمانَ، هاجَرَتْ إِلَى الحَبَشَةِ معَ زَوْجِها عبيدِ اللهِ بنِ جَحْشٍ فتَنَصَّرَ، وماتَ بالحَبَشَةِ، وزَوَّجَها النَّجاشِيُّ من رسولِ الله صَلَّى اللهُ عَلَيه وسَلَّم، وأَرْسَلَها، وأَمْهَرَها أرْبَعَمائةِ دِينَارٍ، وغَيْرُها كرَمْلَةَ بنتِ شَيْبَةَ، وابْنَةَ عَبدِ اللهِ بنِ أُبَيِّ بنِ سَلُولٍ، وابْنَةِ أبي عَوْفٍ السَّهْمِيَّةِ، وابْنَةِ الوَقيعَةِ الغِفَارِيَّةِ، ولَهُنَّ صُحْبَةٌ. ج: رِمَالٌ، يُقال: حَبَّذَا تِلْكَ الرَّمالُ الْعُفْرُ، والبِلادُ القفْرُ، وأَرْمُلٌ، بضَمِّ المِيمِ، قَالَ العَجَّاجُ: يَقْطَعْن عَرْضَ الأَرْضِ بالتَّمَحُّلِ جُوْزَ الْفَلاَ مِن أَرْمُلٍ فأَرْمُلِ ورَمَلَ الطَّعامَ، يَرْمُلُه، رَمْلاً: جَعَلَ فِيهِ الرَّمْلَ، عَن ابْن عَبَّادٍ، و رَمَلَ الثَّوْبَ، و نَحْوَهُ: لَطَخَهُ بالدَّمِ، ذكَرهما مِن حَدِّ نَصَرَ، و الفَصِيحُ فيهمَا التَّشْدِيدُ، كَمَا سيأْتِي‘‘.

لسان العرب (11/ 294):

’’رمل: الرمل: نوع معروف من التراب، وجمعه الرمال، و القطعة منها رملة؛ ابن سيده: واحدته رملة، وبه سميت المرأة.‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201189

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں