بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمیش نام کا مطلب اور حکم


سوال

رمیش نام کا معنیٰ کیا ہے؟

جواب

رمیش نام "ر م ش" مادہ  سے لیا گیا ہے اور اس مادے کا معنی  "پھولوں کا گلدستہ"   اور" پتھر مارنا"  آتا ہے،   لیکن "رَمَیش"  (راء ا ور میم کے زبر کے ساتھ) نام عام طور پر  چونکہ ہندوؤں کا ہوتا ہے اس لیے یہ نام  نہیں رکھنا چاہیے، نیز یہ  لفظ بعینہ عربی کتب میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکا۔ اس لئے بچے کا نام ’’رَمَیش‘‘ رکھنے کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھنا چاہیے۔

تاج العروس من جواهر القاموس (17/ 222)

ر م ش .الرمش أهمله الجوهري ، وقال ابن الأعرابي : هو الطاقة من الحماحم ، وهو الريحان ، ونحوه .   وقال الليث : الرمش : الرمي بالحجر ، وغير

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201271

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں