بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رامس نام رکھنا / حابس سے ملتے جلتے چند اسلامی نام


سوال

براہِ کرم میرے نوزائیدہ بیٹے کا نام منتخب کرنے کی تجویز کریں، محمد حابس خان (Muhammd Haabis Khan) حابس صحابی کا نام ہے؟ آپ کی ویب سائٹ سے ملا تھا۔ میرے بڑے بیٹے کا نام "محمد رامس خان" ہے، آپ بھائی کے نام سے   ملتے  جلتے نام کے متعلق مشورہ دے دیں!

جواب

"رامس"  کے معنی’’ خبر چھپانے  والا، دفن کرنے والا، آثار مٹانے والا‘‘ کے ہیں، معنی کے اعتبار سے یہ نام اچھانہیں ہے، لہذا اس نام کو تبدیل کرکے کوئی دوسرا نام رکھ لیں۔

"حابِس" صحابی کا نام ہے، بمعنٰی حراست میں رکھنے والا۔ اس سے    ملتے جلتے چند اسلامی نام یہ ہیں:

1- حازِم: صحابی کا نام ہے، بمعنٰی عقل مند، ہوشیار۔ 2- حاشِر: رسول اللہ ﷺ صفتی نام ہے۔ 3- حاطِب: بدری صحابی ہیں۔ 4- آنِس (محبت کرنے والا، انسیت رکھنے والا) 5- عابِس (صحابی کا نام) 6- فارِس (گھڑسوار) 7- حارِس (پاسبان ) 8- حارِث: صحابی کا نام، نیز حدیث شریف کے مطابق انسان پر سب سے زیادہ صادق آنے والا نام۔

ان ناموں میں سے حاشر یا وہ نام زیادہ بہتر ہیں جو کسی صحابی رضی اللہ عنہ کے نام ہیں۔

وفي تاج العروس من جواهر القاموس:

"ر م  س    الرمس : كتمان الخبر، يقال: رمس عليه الخبر رمسًا، إذا لواه وكتمه، وقال الأصمعي: إذا كتم الرجل الخبر عن القوم قال: دمست عليهم الأمر، ورمسته، ورمست الحديث: أخفيته وكتمته. 

 والرمس: الدفن. وقد رمسه يرمسه ويرمسه رمسًا، فهو مرموس ورميس: دفنه وسوى عليه الأرض ... وقال ابن شميل: الروامس: الطير الذي يطير بالليل، قال: أو كل دابة تخرج بالليل فهي رامس ترمس الآثار، كما يرمس الميت." (16/ 133)

الصحاح في اللغة - الجوهري- موافق (3/ 54):

"[ حرس ] حرسه يحرسه حراسة، أي حفظه. وتحرست من فلان واحترست منه بمعنى، أي تحفظت منه. وفى المثل: " محترس من مثله وهو حارس ".

أسد الغابة (2/ 51):

"عابس مولى حويطب بن عبد العزى.

روي الكلبي، عن أبي صالح، عن ابن عباس، في قوله تعالى: " ومن الناس من يشري نفسه ابتغاء مرضاة الله " " البقرة 207 " قال: نزلت في صهيب، وعمار، وأمه سمية، وأبيه ياسر، وبلال وخباب، وعابس مولى حويطب بن عبد العزى، أخذهم المشركون يعذبونهم.

أخرجه ابن منده وأبو نعيم."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں