رامین نام کا کیا مطلب ہے ؟ کیا کسی مسلمان لڑکی کا یہ نام رکھا جاسکتا ہے؟
’’رامین‘‘ نام رکھنا درست ہے جیسا کہ یہ ایک شافعی فقیہ کے پر دادا کا نام بھی تھا، البتہ یہ نام لڑکے کا ہے؛ لہٰذا بیٹی کا یہ نام نہ رکھا جائے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ کسی مسلمان لڑکی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کے نام پر رکھاجائےیاکوئی ایسانام رکھاجائے،جوبامعنی ہواور لڑکی کے مناسب ہو۔
رامین کا معنی ہے خوشحالی، شاد مانی،چست، چالاکی۔
تاج العروس میں ہے:
"(و) القاضي (الحسن بن الحسين) بن محمد (بن رامين) الاستراباذي، (فقيه) شافعي حدث عن عبد الله بن محمد بن الحميدي الشيرازي، وعنه أبو بكر الخطيب، أورد ابن عساكر من طريقه مسلسلاً ينتهي إلى إبراهيم بن أدهم، رضي اللها تعالى عنه قرأته في تاريخه".
(ج،35 ،ص، 115،ط:دار الھدایة)
دہخدامیں ہے:
"سامانی گوید :رامین مرکب است از "رام "بمعنی طرب و" ین"ومعنی ترکیبی آن طربناک است."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412101377
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن