السلام علیکم،مجھے اپنی بیٹی کا نام رکھنا ہے،از راہ کرم یہ بتا دیں کہ ان دو ناموں میں سے کون سا نام اچھا ہے اور ان کا کیا معنی ہے؟شبرہ ، رمیشہ۔
شبرہ کے معنی ہیں تحفہ اور عطیہ۔رمیشہ کا معنی ہےروشنی اور چمک ،تاہم اس میں ہندوؤں کے نام رمیش سے مناسبت معلوم ہو تی ہے اس لئے اس سے اجتناب کیا جائے۔
فتوی نمبر : 143406200083
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن