بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک کے مہینے میں ہوٹل کھولنا


سوال

رمضان المبارک کے مہینے میں مسافروں کے لئے ہوٹل کھولنا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں روزہ شعائر اللہ میں سے ہے اور شعائر اللہ کی تعظیم و احترام تمام مسلمانوں پر واجب ہے، لہذا رمضان المبارک کے احترام کی خاطر دن کے وقت ہوٹل بند رکھنا ضروری ہے، تاکہ اس مبارک ماہ کی عظمت باقی رہے البتہ اگر ہوٹل مسافروں کی آمد و رفت کے راستہ پر ہو، شہر اور شہر کی حدود میں نہ ہو تو مسافروں کے راستوں میں  صرف مسافروں کی غرض سے ہوٹل کھولا جائے اور کھانا بھی صرف مسافروں کو فراہم کیا جائے اور اس مسافروں کے نام سے عام لوگوں کو کھانا کھلا کر آمدنی مقصد نہ ہو تو پھر ان شرائط کے ساتھ  اجازت ہوگی۔اس سلسلے میں حکومت وقت کی طرف سے احترام رمضان کے نام سے کوئی قانون نافذ ہو تو اس کی شرعی پہلوؤں کی رعایت بھی ضروری ہے۔

قرآن مجيد الله رب العزت كا ارشاد مبارك هے:

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ۔ (الحج: 32)

فتاوی شامی میں ہے:

"ولو ‌أكل ‌عمدا شهرة بلا عذر يقتل، وتمامه في شرح الوهبانية۔ قال ابن عابدين: قال الشرنبلالي صورتها: تعمد من لا عذر له الأكل جهارا يقتل؛ لأنه مستهزئ بالدين أو منكر لما ثبت منه بالضرورة ولا خلاف في حل قتله والأمر به."

(‌‌كتاب الصوم‌‌، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده: 2/ 413- 414، ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144508101783

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں