بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنے کا حکم


سوال

کوئی شخص رمضان میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

رمضان المبارک میں طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک (یعنی روزے کی حالت میں)  بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ رات کو بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا جائز  ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما ركنه: فالإمساك عن الأكل، والشرب، والجماع لأن الله تعالى أباح الأكل، والشرب، والجماع في ليالي رمضان لقوله تعالى {‌أحل ‌لكم ‌ليلة ‌الصيام الرفث} إلى قوله {فالآن باشروهن وابتغوا ما كتب الله لكم وكلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود من الفجر} [البقرة: 187] أي: حتى يتبين لكم ضوء النهار من ظلمة الليل من الفجر، ثم أمر بالإمساك عن هذه الأشياء في النهار بقوله عز وجل {ثم أتموا الصيام إلى الليل} فدل أن ركن الصوم ما قلنا فلا يوجد الصوم بدونه."

(کتاب الصوم، ج2، ص:90، ط: دار الکتب العلمیة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308102265

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں