بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں بیوی سے ہم بستری کرنا


سوال

کیا رمضان میں بیوی سے ہم بستری کرسکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ رمضان کے مہینے میں بحالت روزہ  بیوی سے قربت کرنا ناجائز ہے، روزے کے دوران ہم بستری کرنے (شرم گاہ داخل ہونے) سے روزہ ٹوٹ جائے گا، گناہ بھی ہوگا، اور روزے کی قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا، کفارہ یہ ہے کہ میاں بیوی دونوں کو لگاتار ساٹھ ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے۔ البتہ رمضان کی راتوں میں   صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے پہلے تک  بیوی سے  ازدواجی تعلق قائم کرسکتے ہیں ۔

قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآىٕكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْۚ-فَالْــٴٰـنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ."

(سورة البقرة،١٨٧)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں