بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں وقت سے پہلےاذان دینے کے بعد کھانے،پینےکاحکم


سوال

 ابھی رمضان کا مہینہ ہے،اور موذن صبح کی اذان تقریباً 30 منٹ پہلے دے دیتا ہے، جبکہ افق پر ابھی اندھیرا چھایا ہواہوتا ہے، تو کیا اس کے بعد کھانا پینا جائز ہے؟

جواب

واضح رہےکہ سحری کاوقت صبح صادق تک ہوتاہے،اورصبح صادق ہوتے ہی سحری کاوقت ختم ہوکر،فجر کی نماز کاوقت داخل ہوجاتاہے؛لہذاصورتِ مسئولہ میں جب تک صبح صادق نہ ہواہو،سائل کھا،پی سکتاہے،لیکن فجرکی اذان  کاوقت چوں کہ صبح صادق کے بعدشروع ہوتاہے،اس لیےاذان اگر صبح صادق ہونے کے بعد دی گئی تو اذان کے وقت یا اذان کے بعد کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر صبح صادق کا وقت ہونے سے پہلے اذان دی گئی تو اذان کے بعد بھی صبح صادق ہونے تک کھانے پینے کی اجازت ہوگی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"ولأبي حنيفة ومحمد ما روى شداد مولى عياض بن عامر أن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال لبلال «لا تؤذن حتى يستبين لك الفجر هكذا» ، ومد يده عرضا؛ ولأن الأذان شرع للإعلام بدخول الوقت، والإعلام بالدخول قبل الدخول كذب، وكذا هو من باب الخيانة في الأمانة، والمؤذن مؤتمن على لسان رسول الله - صلى الله عليه وسلم -، ولهذا لم يجز في سائر الصلوات؛ ولأن الأذان قبل الفجر يؤدي إلى الضرر بالناس؛ لأن ذلك وقت نومهم خصوصا في حق من تهجد في النصف الأول من الليل، فربما يلتبس الأمر عليهم، وذلك مكروه."

(كتاب الصلوة،فصل بيان وقت الأذان والإقامة،١٥٤/١،ط:دارالكتب العلمية)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ووقته من حين يطلع الفجر الثاني، وهو المستطير المنتشر في الأفق إلى غروب الشمس وقد اختلف في أن العبرة لأول طلوع الفجر الثاني أو لاستطارته وانتشاره فيه. قال شمس الأئمة الحلواني القول الأول أحوط والثاني أوسع هكذا في المحيط، وإليه مال أكثر العلماء كذا في خزانة الفتاوى في كتاب الصلاة."

(كتاب الصوم ،الباب الأول في تعريفه وتقسيمه وسببه ووقته وشرطه،١٩٤/١،ط:ماجدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409100768

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں