بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کی 22 کی شب کو اعتکاف میں بیٹھنا


سوال

رمضان کے اخیر عشرہ کا اعتکاف ایک دن چھوٹ جائے یعنی 21 کے شب کو نہ بیٹھ کر 22  کی شب کو بیٹھیں تو کیا اعتکاف ہو جائیگا یا پھر اُسکی  قضاء کرنا ہوگی  ؟

جواب

واضح رہے کہ رمضان المبارک  کی بیسویں تاریخ کو   سورج غروب ہونے سے تھوڑی دیر پہلےآخری عشرہ  کے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہونے سے مسنون اعتکاف ہوگا ،لہذا اگر کوئی شخص بیسویں تاریخ کو سورج غروب ہونے کے بعد اعتکاف میں بیٹھتا ہے ، تو  وہ نفلی اعتکاف ہو جائے گا،مسنون اعتکاف نہیں ہوگا ،اور قضاء بھی لازم نہیں ہو گی۔

تحفۃ الاحوذی میں ہے:

" قوله (صلى الفجر ثم دخل معتكفه) بصيغة المفعول أي مكان اعتكافه أي انقطع فيه وتخلى بنفسه بعد صلاة الصبح لا أن ذلك وقت ابتداء اعتكافه بل كان يعتكف من الغروب ليلة الحادي والعشرين وإلا لما كان معتكفا العشر بتمامه الذي ورد في عدة أخبار أنه كان يعتكف العشر بتمامه وهذا هو هو المعتبر عند الجمهور لمريد اعتكاف عشر أو شهر وبه قال الأئمة الأربعة ذكره الحافظ العراقي كذا في شرح الجامع الصغير للمناوي

وقال الحافظ بن حجر في الفتح فيه أن أول الوقت الذي يدخل فيه المعتكف بعد صلاة الصبح وهو قول الأوزاعي والليث والثوري وقال الأئمة الأربعة وطائفة يدخل قبيل غروب الشمس وأولوا الحديث على أنه دخل من أول الليل ولكن إنما تخلى بنفسه في المكان الذي أعده لنفسه بعد صلاة الصبح انتهى كلام الحافظ ."

(باب ماجاء فی الاعتکاف ،ج:3 ،ص: 421  ،ط: دار الکتب العلمیہ -بیروت)

فتاوی شامی میں ہے:

" (وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي سنة كفاية كما في البرهان وغيره لاقترانها بعدم الإنكار على من لم يفعله من الصحابة (مستحب في غيره من الأزمنة) هو بمعنى غير المؤكدة ."

(باب الاعتکاف ،ج:2، ص:442 ،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408101672

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں