بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کے آخری عشرے کی راتوں میں بھی بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟


سوال

رمضان کی آخری دس راتوں میں میاں بیوی ہمبستری کر سکتے ہیں؟

جواب

رمضان المبارک کے پورے مہینے میں راتوں  کو اپنی بیوی سے ہمبستری کرنا حلال ہے،صرف روزے کی حالت میں ہمبستری حرام ہے، اس میں آخری عشرہ کی کوئی تخصیص نہیں۔

قرآن کریم میں اللہ تعالٰی ارشاد فرماتے ہیں:

أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَائِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ﴿البقرة: ١٨٧﴾

ترجمہ:"تم لوگوں کے لیے روزہ کی شب میں اپنی بیبیوں سے مشغول ہونا حلال کردیا گیا ہے، کیوں کہ وہ تمہارے (بجائے) اوڑھنے بچھونے (کے) ہیں اور تم ان کے (بجائے) اوڑھنے بچھونے (کے) ہو۔" (بیان القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101960

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں