بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کے آخری جمعہ میں نئے کپڑے پہننے کا حکم


سوال

رمضان میں آخری جمعہ میں نئے کپڑے پہننے کا حکم؟

جواب

 رمضان المبارک کے آخری جمعے کی تیاری اور بطور "جمعۃ الوداع" منانا نبی کریم ﷺ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور فقہاءِ کرام سے ثابت نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ رمضان المبارک کا مکمل آخری عشرہ اعتکاف اور راتوں کو جاگ  کر عبادت میں گزارتے تھے، پورے عشرے میں عبادت کا اہتمام تو احادیث میں منقول ہے، لیکن آخری جمعے کے لیے نئے کپڑے سلوانا، تیاری کرنا یا خاص عبادت کرنا احادیث سے ثابت نہیں ہے؛ لہٰذا اسے سنت یا فضیلت کا کام سمجھ کر کرنا درست نہیں ہے، البتہ اگر کوئی اس دن التزام کے بغیر  نیا لباس پہن لے تو اس کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203209

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں