بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک کی رات میں بیوی صحبت کرنا، مانعِ حمل ادویہ کےاستعمال سےروزہ میں قےہوجانا


سوال

1۔ رمضان میں رات کو مباشرت کرسکتے ہیں ؟ 2۔ اگرکرسکتےہیں توبیوی مانع حمل دوائی استعمال کرلےاوردوائی سےپتہ ہوکہ اگلےدن قے آئی گی اوروہ روزہ رکھ لےدن کو، اس قے سےروزہ ٹوٹ گیا تواب کون گناہ گارہوگا جبکہ میاں اوربیوی دونوں کوپتہ ہے کہ قےہوسکتی ہےاوربعض اوقات قے نہیں ہوتی؟

جواب

1۔ رمضان المبارک کے مہینے میں غروب آفتاب سےصبحِ صادق تک ہمبستری کرناجائزہے۔ 2۔ واضح رہےکہ قےآنےسےروزہ نہیں ٹوٹتا اس لیے اگرکسی جائزضرورت کے تحت مانعِ حمل دوائی استعمال کی اوراگلےدن قے ہوئی توروزہ پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200141

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں