بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں طلاق دینے کا حکم


سوال

کیا رمضان المبارک میں طلاق دینے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

جواب

طلاق واقع ہونے کے لیے شرعاً شوہر کی جانب سے بیوی کی طرف طلاق کی نسبت کرکے طلاق دینا ضروری ہے، پس اگر شوہر بیوی کی طرف طلاق کی نسبت کرکے دے دے تو طلاق واقع ہوجاتی ہے، خواہ کوئی سا بھی مہینہ ہو، اور بیوی کی کوئی بھی حالت ہو، یعنی پاک ہو، یا ماہواری میں ہو، یا حمل سے ہو، لہذا صورتِ مسئولہ میں ماہ رمضان میں طلاق دینے سے  واقع ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں