رمضان کا چاند دیکھنے کے بعد سورہ الفتح اور سورہ الملک پڑھنا کیسا ہے؟
مذکورہ عمل تلاش کے باوجود کسی حدیث میں نہیں مل سکا، لہٰذا اسے سنت، مستحب یا ثواب نہ سمجھا جائے۔ البتہ کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہو تو ہمارے علم میں نہیں، مجرب ہونے کی صورت میں اسی درجے میں سمجھتے ہوئے پڑھنے کی اجازت ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200047
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن