بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رکشہ کا کیا نام رکھا جائے؟


سوال

میں نے اپنا رکشہ لیا ہے، اس کا نام رکھنا چاہتا ہوں ،کیا رکھوں؟  راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

مذکورہ سواری کا کوئی مناسب نام تجویز کر کے رکھ سکتے ہیں،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی دو اونٹنیاں تھیں  جو عضباء اور قصواء نام سے موسوم تھیں،لہذا سواری کی مناسبت سے کوئی بھی اچھا نام رکھنا درست ہے ۔

حدیث شریف میں ہے: 

"حدثنا مالك بن إسماعيل، حدثنا زهير، حدثنا حميد، عن أنس رضي الله عنه:  كان للنبي صلى الله عليه وسلم ناقة،  قال: ح وحدثني محمد: أخبرنا الفزاري، وأبو خالد الأحمر، عن حميد الطويل، عن أنس، قال: كانت ناقة لرسول الله صلى الله عليه وسلم تسمى: العضباء، و كانت لاتسبق، فجاء أعرابي على قعود له فسبقها، فاشتد ذلك على المسلمين، وقالوا: سبقت العضباء، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن حقًّا على الله أن لايرفع شيئًا من الدنيا إلا وضعه»".

(صحیح البخاری، باب التواضع، ج: 8، 105، رقم الحدیث: 6501، ط: دار طوق النجاة مصورة عن السلطانية بإضافة ترقيم ترقيم محمد فؤاد عبد الباقي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں